28 نومبر 2015 - 16:52
عراق؛ پیشمرگہ فورس نے دھشتگردوں کا کیمیاوی حملہ ناکام بنا دیا

عراق میں کرد پیش مرگہ فورس نے دہشت گردوں کا کیمیاوی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق کرد پیش مرگہ فورس نے عراق کے شمالی شہر اربیل کے قریب داعش کے دہشت گردوں کے کیمیاوی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ عراق کی کرد پیش مرگہ فورس نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ داعش کے دہشت گردوں نے اربیل کے قریب واقع "لاکچہ" گاؤں کے اطراف میں دوکیمیاوی بم نصب کر دیئے تھے لیکن اس فورس کے جوانوں نے کیمیاوی بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا۔ قابل ذکر ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے اب تک عراق کی کرد پیش مرگہ فورس کے ٹھکانوں پر بارہا کیمیاوی حملے کئے ہیں۔ داعش گروہ اس سے پہلے عراقی فوج کے خلاف کلورین گیس کا بھی استعمال کر چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲